ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو: سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے 15 جاں بحق، 18 زخمی

کولمبو: سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے 15 جاں بحق، 18 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : کولمبو میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں سیاحوں سے بھری ایک بس پہاڑی علاقے میں بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی، واقعے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ سری لنکا کے صوبہ اوا (UVA) کے سیاحتی قصبے ایلا کے قریب پیش آیا۔ بس رات گئے ایک دوسری گاڑی سے ٹکرائی اور قابو سے باہر ہو کر تقریباً ایک ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں مقامی افراد کے ساتھ غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اس اندوہناک حادثے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ یہ جانا جا سکے کہ حادثے کی اصل وجوہات کیا تھیں۔