علی ساہی: خونی حادثات کی روک تھام ،ٹریفک روانی میں بہتر ی کا منصوبہ، ٹریفک پولیس کا 5 بڑے شہروں پر فوکس کرنے کا فیصلہ، ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے ون سٹی ون روڈ پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا۔
لاہور،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ،راولپنڈی پر فوکس کیا جائیگا، ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ پانچوں شہروں میں ون روڈ ون سٹی کا آغاز کیا جارہاہے۔
لاہور کے6روڈ،باقی شہروں کی1-1شاہراہ پر کارروائیاں کی جائیں گی، ٹریفک پولیس حادثات،ٹریفک روانی ،تجاوزات کے خاتمے کیلئے کام کرے گی۔
مخصوص روڈز پرحادثات میں کمی ،تجاوزات کو ختم کرنا ہوگا، حادثات پرقابو،ٹریفک روانی بہتربنانے کیلئےاضافی نفری لگائی جائے گی۔
تجاوزات کےخاتمے کیلئےضلعی انتظامیہ سے مل کر کارروائیاں کی جائیں گی، بڑے شہروں میں 40فیصد ماہانہ خونی حادثات رپورٹ ہوتے ہیں،پانچ شہروں میں منصوبے کی کامیابی پر پنجاب بھر میں منصوبہ شروع ہوگا۔