ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار کی لائبریری میں اچانک سانپ کی اطلاع ملنے پر وکلاء اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی لائبریری کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور سانپ کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔ کئی گھنٹوں کی تلاشی کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لائبریری کو کلیئر قرار دے دیا۔ریسکیو آپریشن کے دوران لائبریری کی شیلفوں سے متعدد چوہے بھاگتے بھی دیکھے گئے جس پر وکلاء نے لائبریری کی صفائی اور انتظامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App