ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر سامعہ نے اپنی اور زاہد حسن کی ساری چیٹ لیک کردی

ٹک ٹاکر سامعہ نے اپنی اور زاہد حسن کی ساری چیٹ لیک کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں پر خاموشی توڑ دی اور نئے انکشافات سامنے لے آئی, انہوں نے حسن زاہد کے ساتھ ہونے والی تمام چیٹ کے اسکرین شاٹس بھی عوام کے ساتھ شیئر کر دیے.

 تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈپریشن کی وجہ سے 3 روز سے سوئی نہیں، جو سکرین شاٹس حسن زاہد نے وائرل کئے ان پر بات کرتے ہوئے سامعہ نے کہا اُس کا ان سے کوئی تعلق ہی نہیں، میرا اُس کے ساتھ تعلق ہوتا یا نہ ہوتا اُس کا یہ حرکت کرنا نہیں بنتا تھا۔

اب وہ چاہتے ہیں یہ بات کہیں اور چلی جائے اور اُن کا بیٹا بچ جائے اس لئے وہ لوگ نیا ’ٹاپک‘ اٹھا کر لارہے ہیں، کہ سامعہ پیسے لیتی تھی۔

ٹک ٹاکر نے اپنی اور حسن زاہد  کے درمیان ہونے والی چیٹ کے سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے تمام حقائق بتائے،کہا اُس نے مجھے میرے اپنے کام کے پیسے بھیجے تھے۔ 

حسن نے میرے اکاؤنٹ سے پیسے چوری کئے تھے، اس سے پہلے کہ مجھے پتہ چلتا اُس نے میسجز بھی ڈیلیٹ کردیے تھے۔

بعد میں اُس نے 3 لاکھ مجھے مزید واپس کئے، حسن کو پیسے مانگنے کی عادت شروع سے ہی تھی، آپ لوگ یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ میں نے اُس کو کتنے پیسے بھیجے؟

 سامعہ حجاب کا اپنے بارے مزید کہنا تھا کہ وہ اتنی غیر خاندانی عورت نہیں ہیں، اُن کی طرف سے بہت گھٹیا حرکت کی گئی ہے۔ 

جس عورت کو حسن  زاہد نے شادی کے لئے پرپوز کیا، اپنے گھر کی عزت بنانے کے لئے وہ آج اسی کے اوپر باتیں کررہے ہیں تو یہ رہے تمام سکرین شاٹس!