بسام سلطان : کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ڈینگی کے 41مثبت کیس سامنے آئے ، 13پروبیبل اور 122مشتبہ ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔لاہور میں ڈینگی مثبت کیسز کی تعداد 630 ہے۔لاہور میں 24گھنٹوں 968مثبت لاروا ملنے پر 7ہزار 877گھروں و جگہوں پر ڈینگی سپرے کیا گیا۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ شہری ڈینگی مچھر و لاروا کےحوالے سے اطلاع دیں۔فوری کاروائی ہوگی، ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایات پرلاہورمیں انسداد ڈینگی سرگرمیاں و مانیٹرنگ کو فعال کردیا گیا ہے۔
مثبت کیس سامنے آنے پر1728گھروں میں ڈینگی کیس ریسپانس جبکہ 1717گھروں میں ڈینگی سپرے کیا گیا۔گزشتہ 24گھنٹوں میں 41ہزار 446 انڈور چیکنگ کے نتیجے میں936 مثبت لاروا گھروں سے ملے۔ آؤٹ ڈور 7ہزار 415ڈینگی سرویلنس کے نتیجے میں 32جگہوں سے مثبت لاروا شناخت ہوئے۔