ویب ڈیسک: سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی تنخواہ 32 ہزار کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
سو ل ڈیفنس کے تمام رضاکاروں کی تنخواہ سترہ ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ 1900رضا کاروں کو اس سے فائدہ ہوگا۔