ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7 ستمبر کو تعطیل کا اعلان

7 ستمبر کو تعطیل کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر 7 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق سندھ کی نگراں حکومت نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر 7 ستمبر کو تعطیل کا فیصلہ کیا۔ جس کے تحت محکمہ تعلیم سندھ کے نجی اور سرکاری اسکول بند رہیں گے۔  ملک بھر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔

 یاد رہے کہ چہلم یوم عاشور کے 40 دن بعد منایا جاتا ہے، یہ دن 61 ہجری میں کربلا کی جنگ میں یزیدی افواج کے ہاتھوں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے 72 ساتھیوں کی شہادت کی یاد منایا جاتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer