مسافروں کیلئےسہولت،پاکستانی ائیرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کا فیصلہ

 مسافروں کیلئےسہولت،پاکستانی ائیرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کا فیصلہ
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد :پاکستانی ائیرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کا فیصلہ,سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ای گیٹ منصوبے پر کام شروع کردیا.
تفصیلا ت کے مطا بق منصوبے کو سیکریٹری ایوی ایشن اور ڈی جی سی اے اے کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا،ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس پر پہلے مرحلے میں ای گیٹ نصب ہوں گے،لاہور، اسلام آباد،اور کراچی ایئرپورٹ پر ای گیٹ نصب ہوں گے۔
ذرائع کے مطا بق ای گیٹ منصوبے سے متعلق نادرا،ایف آئی اے پاسپورٹ،ایف آئی اےایمیگریشن سے تجاویز بھی حاصل کی گئی ہیں،بورڈ کی منظوری کے بعد ای گیٹ کیلئے ٹینڈر ز طلب کرلئے جائیں گے،
ای گیٹ کے ذریعے مسافروں کو ایمیگریشن میں بھی سہولت میسر ہوگی،ای گیٹ کی تنصیب کے بعد مسافروں کو نہ پاسپورٹ دکھانا پڑے گا اور نہ ہی ٹکٹ دکھانے کی زحمت ہو گی،مسافر ایئرپورٹ پر داخل ہوتے ہی ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اسکین ،ٹکٹ اسیکن کرکے بورڈنگ کارڈ حاصل کر کے جہاز میں سوار ہوسکتے ہیں۔
مسافر ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اور ٹکٹ اسکین کر کے بورڈنگ کارڈ حاصل کر سکیں گے،ای گیٹس بائیو میٹرک پاسپورٹ کی چپ میں موجود ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں،جدید ٹیکنالوجی سے مسافروں کو عالمی سفری سہولت میسر ہو گی،ای گیٹس خود بخود سیلف سروس رکاوٹیں ہیں جو مسافر کی شناخت کی تصدیق کے لئے بائیو میٹرک پاسپورٹ میں چپ میں موجود ڈیٹا کو استعمال کرتی ہیں۔
مسافر چہرے، فنگر پرنٹ، آئیرس پہچان یا طریقہ کار کا مجموعہ استعمال کر کے بائیو میٹرک تصدیق سے گزرتے ہیں ،شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد ، جسمانی رکاوٹ جیسے گیٹ یا ٹرنسٹائل گزرنے کی اجازت دینے کے لئے کھل جاتی ہے۔