شہر میں ڈکیتیوں کا سلسلہ جا ری، دن دیہاڑے موبائل شاپ لو ٹ لی گئی

شہر میں ڈکیتیوں کا سلسلہ جا ری، دن دیہاڑے موبائل شاپ لو ٹ لی گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری :شہر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں,سبزہ زار میں2 ڈاکو موبائل شاپ سے لاکھوں کی نقدی ،موبائل لوٹ کر فرارہو گئے۔

تفصیلات کے مطا بق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ڈاکو موبائل شاپ میں داخل ہوتے ہیں،دونوں ڈاکووں نے ہاتھوں میں نیلے رنگ کے گلوز پہن رکھے ہیں،ایک ڈاکو نے کمر پر بیگ بھی پہن رکھا ہے،ایک ڈاکو کاونٹر پھلانگ کر لوٹ مار کرتا دکھائی دیتاہے،سی سی ٹی وی کیمروں کے رخ بھی موڑتا ہے،خریداروں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر ان پر تشدد بھی کیا۔
دکان مالک نے اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔