ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ حکومت کا شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے حوالے سے اہم فیصلہ

سندھ حکومت کا شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے حوالے سے اہم فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے سندھی زبان کے عظیم صوفی بزرگ و شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس مبارک کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر اس سال عرس مبارک کی سرکاری تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ عرس مبارک کی تین روزہ سرکاری تقریبات کے بجائے صرف حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر چادر چڑھائی جائے گی۔واضح رہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے ان کی آخری آرامگاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔

سرکاری تقریبات میں شاہ لطیف ادبی کانفرنس، روایتی سندھی کشتی ’’ملاکھڑو‘‘ کے مقابلے، صوفیانہ محفل موسیقی کا انعقاد،  زرعی اور صنعتی نمائشیں، ثقافتی اشیاء کی تشہیر و ترویج کیلئے ثقافتی ولیج کا قیام اور سندھ کے سب سے بڑے سرکاری ایوارڈ ’’شاہ لطیف ایوارڈ‘‘ کی تقریب تقسیم شامل ہیں۔ 

Ansa Awais

Content Writer