ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں کورونا   وائرس کی شدت سےمتعلق تشویشناک خبر

corona cases
کیپشن: corona cases
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید) شہر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت برقرار ہے اورموذی وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق موذی وائرس مزید 8جانیں لے گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں689 نئے مریض رپورٹ ہوئے،شہر میں مثبت کیسز کی شرح 11فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف ہسپتالوں میں 689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔

  ملکی مجموعی صورتحال کی بات  کی جائے تو ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر  نےمزید 61 زندگیاں نگل لیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 175 تک پہنچ گئی جبکہ  گزشتہ 24 گھنٹے میں 3 ہزار 747 نئے مریض سامنے آ گئے۔

 این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ چار سات فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ تاحال 11 لاکھ 79 ہزار 305 شہری وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 92 ہزار 249 ہے۔24 گھنٹے میں کورونا کے 2940 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 60 ہزار 881 ہو گئی ہے۔