ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم پر کورونا کا حملہ

انگلینڈ میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم پر کورونا کا حملہ
کیپشن: Indian Cricket Team
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انگلینڈ کے دورہ پر موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد روی شاستری اور اسٹاف کے تین دیگر ارکان کو آئسولیشن میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ روی شاستری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عملے کے تین ارکان کو احتیاطاً الگ تھلگ کیا گیا۔ ان میں باؤلنگ کوچ بھارت آرُن، فیلڈنگ کوچ سریدھار اور فزیوتھراپسٹ نتن پٹیل شامل ہیں۔ ٹیم کے دیگر ارکان کے دو کورونا ٹیسٹس کے نتائج منفی آنے پر میدان میں جانے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ کن میچ اوول میں جاری ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer