ڈومیسٹک سیزن کیلئے کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان

Cricket
کیپشن: Cricket
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک ( حافظ شہبازعلی) ڈومیسٹک کرکٹ سیزن برائے 22ـ2021 کیلئے تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا .

ذرائع کے مطابق ٹیموں کا انتخاب متعلقہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوچ، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو نے کیا، ان تینوں عہدیداران نے چیف سلیکٹر قومی کرکٹ محمد وسیم، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اور جنرل منیجر ڈومیسٹک جنید ضیاء کی موجودگی میں کھلاڑیوں کا انتخاب کی، محمد وسیم، ندیم خان اور جنید ضیاء وہاں بحیثیت آبزورز موجود تھے، ہر اسکواڈ 40 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جس میں سے 32 کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیا جائے گا۔

ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست مناسب وقت پر جاری کی جائے گی، ان 40 کھلاڑیوں کے علاوہ ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کو 10 اضافی کھلاڑیوں کے انتخاب کا اختیار بھی دیا گیا تاہم تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کسی بھی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سے قبل اپنے حتمی 16 رکنی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کی ٹیموں کا بھی اعلان کریں گے۔

گزشتہ سیزن میں شامل کھلاڑیوں کی اکثریت کو رواں سال اسکواڈز میں برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹورنامنٹس میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی نئے اسکواڈز میں جگہ دی گئی ہے۔پی سی بی کے مطابق مینز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ سے قبل ہر کرکٹ ایسوسی ایشنز کے حتمی اسکواڈز کا حصہ بنایا جائے گا،فی الحال پی سی بی نے کسی بھی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔

Sughra Afzal

Content Writer