ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغ ارم میں بے ضابطگی کیس، سابق مینجمنٹ کمیٹی کا اقدام کالعدم قرار

باغ ارم میں بے ضابطگی کیس، سابق مینجمنٹ کمیٹی کا اقدام کالعدم قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: آفیسرز اینڈ ایگزیکٹو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی عرف باغ ارم میں بے ضابطگی کیس، ڈپٹی رجسٹرار محکمہ کوآپریٹو نے سابق مینجمنٹ کمیٹی کے اقدام کو کالعدم قرار دے دیا، اینٹی کرپشن نے بھی ریکارڈ حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو نے باغ ارم کوآپریٹو سوسائٹی کے سابق جنرل سیکرٹری فاروق حلیم اور مینجمنٹ کمیٹی ممبران کے اقدام کو کالعدم قرار دیدیا، رپورٹ کے مطابق ممبران نے 136 کنال سے زائد قیمتی اراضی نجی افراد کو غیرقانونی طور پر منتقل کی۔ اراضی منتقلی کی اجازت محکمہ کوآپریٹو اور رجسٹرار کوآپریٹو سے نہیں لی گئی، رپورٹ کے مطابق من پسند افراد کو قیمتی اراضی کے متبادل سستی اراضی کا سودا کیا گیا، اراضی منتقلی سے کوآپریٹو سوسائٹی کو کروڑوں کا نقصان پہنچا،

محکمہ کوآپریٹو نے اراضی منتقلی کے حوالہ سے سب رجسٹرار کو انتقال خارج کرنے کی استدعا بھی کردی، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے بھی سوسائٹی کا ریکارڈ محکمہ کوآپریٹو سے حاصل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer