ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ لکھپت میں اندوہناک ٹریفک حادثہ

کوٹ لکھپت میں اندوہناک ٹریفک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابد چودھری) کوٹ لکھپت میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

 افسوسناک واقعہ کوٹ لکھپت کے علاقہ گجر کالونی میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا،حادثے میں45 سالہ نسرین بی بی، اسکا 14 سالہ بیٹا عثمان، بھتیجا حسن اور 6سالہ بھتیجی مقدس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،عینی شاہد کے مطابق علاقے میں گندگی اور گوبر کے ڈھیر ہونے کے باعث ٹرالی پھسلی جس کے باعث حادثہ رونما ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی ٹرالی قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد جاںبحق ہونے والوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

Sughra Afzal

Content Writer