فہد بھٹی:شاہدرہ کوٹ شہاب الدین کے علاقہ میں دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات،تاجرسے پانچ لاکھ روپے چھین کر ڈاکو فرار ہو گئے، پولیس ملزمان کو تلاش کرنے میں ناکام۔
تفصیلات کے مطابق تاجر محمد اسلم کا کہنا تھا کہ اس نے شاہدرہ موڑ بینک سے پیسے نکلوائے اور اپنے گودام کی طرف روانہ ہوا، کوٹ شہاب الدین مین بازار میں چار موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے ان سے گن پوائنٹ پر پانچ لاکھ روپے چھین لیے۔
متاثرہ تاجر کہنا تھا کہ اس نے فوری پولیس کو اطلاع دی اور موٹرسائیکل کے نمبر بھی بتائے، مگر ابھی تک پولیس ان چار ڈاکوؤں کو تلاش نہیں کر سکی، نہ ہی ابھی تک ایف آئی آر درج کی گئی ہے،تاجر محمد اسلم نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اس کی ایف آئی آر درج کرے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرے۔
علاوہ ازیں کوٹ شہاب الدین میں ایک ہفتے کے اندر تقریبا دس وارداتیں ہو چکی ہیں مگر شاہدرہ پولیس ابھی تک کسی بھی ملزم کا سراغ نہیں لگا سکی اور نہ جرائم پر قابو پایا جاسکا ہے۔