ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احد چیمہ کی مشکلات میں اضافہ، ایک اور بڑا کیس کھل گیا

احد چیمہ کی مشکلات میں اضافہ، ایک اور بڑا کیس کھل گیا
کیپشن: City42 - Ahad Cheema
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار احد چیمہ کی مشکلات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئیں، ایل ڈی اے سٹی کیس میں بھی نام سامنے آگیا، نیب نے تفتیش کی منظوری دیدی۔

جعلی الاٹمنٹ اور فائلوں کے کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ سمیت ایل ڈی اے کے سینئر افسران سابق چیف میٹروپولیٹن آفیسر وسیم احمد خان، سابق ڈائریکٹر پلاننگ خالد حسین لودھی اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ محمد عثمان کے نام شامل ہیں، ڈویلپمنٹ پارٹنر عبدالرشید، آصف ملک، ندیم ضیاء پیرزادہ اور شاہد آفاق آفریدی کو بھی شامل تفتیش کیا گیا۔

ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار الحق کو تفتیشی آفیسر مقرر کر دیا جبکہ انویسٹی گیشن کے بعد جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔ مزکورہ کیس میں ڈویلپمنٹ پارٹنرز اس سے قبل بھی اپنا بیان قلم بند کرا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ احد چیمہ کو 21 فروری کو نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا تھا، نیب نے احد چیمہ کے تمام بینک اکائونٹس بھی منجمد کر دیئے ہیں، احد چیمہ اس وقت جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔ نیب احد چیمہ کے خلاف آشیانہ اقبال، آمدن سے زائد اثاثہ جات ، قائد اعظم تھرمل پاور پلانٹ میں من پسند افراد کو ٹھیکے، اور پیراگون ہاﺅسنگ کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer