ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ میں زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ 

زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ کوئٹہ میں زلزلے کا مرکز 65 کلو میٹر مغرب میں تھا۔ 

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔