سٹی 42: کمشنر کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ و سائن بورڈز تنصیب کی گئی ۔
سکولوں کے سامنے لازمی زیبرا کراسنگ پینٹ ،سائن بورڈز تنصیب پر چھٹی کے روز بھی عملدرآمد ہو رہا ہے ، لاہور کی ٹریفک روڈز پر تمام سکولوں کے سامنے لازمی زیبرا کراسنگ ،سائن بورڈ لگائے جا رہےہیں۔
سکولز کے سامنے دونوں سڑکوں پر سائن بورڈ ز و زیبرا کراسنگ بن رہے ہیں،ضلعی انتظامیہ کے ساتھ جوائنٹ ورکنگ ٹیم نے گزشتہ رات سے کام کا آغاز کردیا تھا۔
کمشنر نے ٹیپا، ایم سی ایل اور ایل ڈی اے کو گزشتہ روز عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی تھی،مین روڈز پر واقع تمام سکولوں کے طلبہ و طالبات کی محفوظ آمدورفت کیلئے ٹیپا کام کررہا ہے۔
جہاں سائن بورڈ موجود ہیں وہاں زیبرا کراسنگ بنائی جائیں گی۔لاہور سکول انتظامیہ کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کام کا آغاز کر دیا
سٹوڈنٹس کی محفوظ آمدروفت کیلئے ٹاسک تکمیل کیلئے کام بغیر تعطل کے جاری رہے گا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App