ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بالی ووڈ اداکارہ سندھیا شنتارام انتقال کر گئیں

معروف بالی ووڈ اداکارہ سندھیا شنتارام انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ سندھیا شنتارام طویل عمر پا کر 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

وہ مشہور فلم ساز وی شنتارام کی اہلیہ تھیں اور بھارتی سنیما میں اپنی شاندار اداکاری اور رقص کے کمالات کی وجہ سے ایک منفرد پہچان رکھتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سندھیا شنتارام نے ہندی اور مراٹھی فلم انڈسٹری میں ناقابلِ فراموش کردار ادا کیے، جس کے باعث انہیں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ وہ اپنے دور کی ان چند فنکاراؤں میں سے تھیں جنہوں نے کلاسی، رومانوی اور سماجی موضوعات پر مبنی فلموں میں یکساں مہارت سے کام کیا۔

مہاراشٹر کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ثقافتی امور آشیش شیلار نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں سندھیا شنتارام کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلم پنجرہ کی مشہور اداکارہ سندھیا شنتارام جی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے اپنی بے مثال اداکاری اور رقص کے ہنر سے ہندی اور مراٹھی فلم نگری میں ایک الگ پہچان بنائی۔

سندھیا شنتارام کی معروف فلموں میں جھنک جھنک پائل باجے، دو آنکھیں بارہ ہاتھ اور خاص طور پر پنجرہ شامل ہیں، جن میں ان کی اداکاری نے ناظرین کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑا۔

ان کے انتقال پر فلمی دنیا کے کئی فنکاروں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھیا شنتارام کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بھارتی سنیما کی بنیادوں کو مضبوط بنایا۔