ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا ٹیچرز ڈے پر خصوصی پیغام

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا ٹیچرز ڈے پر خصوصی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا معلم اعظم حضرت محمدؐ پر کروڑوں درود سلام، استاد کی عظمت کا ا عتراف کرنے کے لئے ایک دن نا کافی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ استاد کی عظمت لازوال اور بے مثال ہے، اساتذہ کرام معاشرے کا سب سے معتبر اور قابل احترام طبقہ ہیں۔

اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، پوزیشن ہولڈرز کے ساتھ ساتھ ان کے قابل احترام اساتذہ کو بھی اعتراف عظمت کے طورپر انعامات پیش کئے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ استاد نے علم ہی نہیں دیا بلکہ اخلاقی اقدار اور روایات سے بھی روشناس کرایا، پنجاب کے لاکھوں اساتذہ کرام کی محنت اور لگن کو سراہتے ہیں، اچھا استاد ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔