گھریلو کنکشن کےذریعےفیکٹریوں میں گیس کااستعمال پکڑاگیا

گھریلو کنکشن کےذریعےفیکٹریوں میں گیس کااستعمال پکڑاگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹیموں کامختلف علاقوں میں آپریشن جاری ۔گھریلو کنکشن کےذریعےفیکٹریوں میں گیس کااستعمال پکڑاگیا، کنکشن کاٹ دیے گئے۔
 سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹیموں نے گھریلو کنکشن کےذریعےفیکٹریوں میں گیس کااستعمال پکڑا ہے۔کمپنی حکام کے مطابق فیروز پور روڈ پر واقع شاداب کالونی میں لاکھوں روپے کی سستی گیس کمرشل مقاصدکیلئے استعمال کی جارہی تھی۔ فیکٹریوں میں گھریلو کنکشن سے بوائلرز اور جنریٹر بھی چلایا جارہا تھا۔ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتےہوئے دونوں میٹرز منقطع کر دیے۔