شاہد سپرا : لیسکو نے لاکھوں صارفین کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں دو روز کی توسیع کر دی۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں پرنٹنگ میں تاخیر کی وجہ سے لاکھوں صارفین کو بلز موصول نہیں ہوئے تھے جس پر لیسکو نے صارفین کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں دو روز کی توسیع کر دی ہے، بلوں کی ڈلیوری نہ ہونے سے صارفین کو جرمانے کیساتھ ادائیگی کرنا پڑ رہی تھی،سٹی فورٹی ٹو نے گزشتہ روز بلوں کی پرنٹنگ میں تاخیر کی نشاندہی کی تھی، جس کے بعد تین سے سات اکتوبر تک مقررہ تاریخ میں دو روز کی توسیع کی گئی۔