ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر مزید سستا ہو گیا

ڈالر مزید سستا ہو گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ڈالر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد مسلسل 22 ویں روز ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا، روپے کی قدرمزید  مستحکم ہو گئی،آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر  مزید سستا ہو گیا۔

 انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک روپے سستا  ہو گیا،انٹر بینک میں ڈالر 284.68 روپے سے 283.68 روپے تک گرگیا،انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 23.42 روپے سستا ہوچکا ہے۔

  ماہرین کا کہنا ہے کہ  ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔

 گزشتہ روز  انٹر بینک میں ڈالر  1 روپے 7 پیسے سستا ہوا تھاجس کے بعد ڈالر کی قیمت 284 روپے  65 پیسے ہو ئی تھی جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوا تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے سے کم ہوکر 285 روپے کا ہوا،یورو303 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 351 روپے پر برقرار  رہا،امارتی درہم 80 پیسے سستاہوکر 78.70 روپے کا ہوا۔

 اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75.70 روپے پر برقرار رہا۔