آڈیو لیکس کے معاملے پر 12 رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل

Audio Leaks
کیپشن: Audio Leaks
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے معاملے پر  12 رکنی اعلیٰ  اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی وزرا شیری رحمان، اعظم نذیرتارڑ، اسد محمود اور امین الحق شامل ہیں، کمیٹی میں انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) بھی شامل ہیں تاہم کمیٹی میں ڈی جی آئی ایس آئی کی نمائندگی ان کا نامزد نمائندہ بھی کرسکتا ہے۔

وٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی وزیراعظم ہاؤس میں سائبرسکیورٹی کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرے گی اور کمیٹی تحقیقات 7 دن میں مکمل کرے گی، کمیٹی وزیراعظم ہاؤس میں موجودہ سکیورٹی پروٹوکول کا جائزہ لے گی اور وزیراعظم ہاؤس میں فول پروف سکیورٹی اورڈیجیٹل ایکوسسٹم یقینی بنائے گی، اس کے علاوہ کمیٹی وزیراعظم ہاؤس میں ای سیفٹی نظام کا دوبارہ جائزہ لے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی وزیراعظم ہاؤس میں ڈیٹاکومحفوظ بنانے کیلئے سفارشات بھی دے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی سلامتی کمیٹی نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی تھی۔