ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دلہن ناراض ہوکر چھت پر چڑھ گئی؛ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

angry bride video
کیپشن: angry bride
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں شادی کی تقریبات کی مضحکہ خیز ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی  ہیں،شادیوں کے دوران ہونے والی  دلچسپ حرکات سےمتعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں،ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں دلہن اپنے سسرال آکر کسی بات پر ناراض ہوکر کمرے کی چھت پر چڑھ گئی۔

تفصیلات کےمطابق شادیوں کی سوشل میڈیا پر آئے روز وائرل ہورہی ہیں جس کو دیکھ کر صارفین بھی خاموش نہیں رہ سکتے کیونکہ ان ویڈیوز میں کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ ضرور ہوتا ہے جس کی یادیں ذہنوں پر نقش ہوکر رہ جاتی ہیں، ایک ایسی ہی مزاحیہ ویڈیو منظرپر آئی جس میں دیکھا دلہن ناراض ہوکر کمرے کی چھت پر چڑھ گئی ہے۔

بھارت پیش آنے والے اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئی نویلی دلہن جس نے سرخ رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے کسی بات پر اپنے شوہر کے گھر والوں سے ناراض ہوکر سیڑھی اٹھاتی ہے اور کمرے کی دیوار ساتھ لگا کر جلدی سے چھت پر چڑھ جاتی ہے۔

دلہن کی اس حرکت پر گھر میں شور برپا ہوجاتی ہے جبکہ گھر والوں کے علاوہ پڑوسی بھی اکٹھے ہوجاتے ہیں، دولہے میاں سمیت سب پریشانی کے عالم میں اس کی منتیں کرتے ہیں کہ نیچے آجاؤ مگر وہ چھت سے نیچے پاؤں لٹکائے آرام سے بیٹھی رہتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نئی نویلی دلہن جیسی ہی اپنے سسرال پہنچتی ہے تو گھر کے افراد کے علاوہ دیگر لوگ بھی اس کے استقبال کے لئے وہاں موجود ہوتے ہیں،مگر یہ نہیں پتہ چل سکا کہ دلہن کو آخر کیا ہوا جو اس نے یہ سب کیا، چھت پر چڑھتے اس نے سیڑھی بھی نیچے کھڑے لوگوں کی طرف دھکیل دی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 23 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصروں بھی کئے گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer