ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں سفاک شہری نے خاتون کا گلا کاٹ دیا، ویڈیو سامنے آگئی

In India, a citizen cut a woman's head on the street
کیپشن: Muder in India
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بھارت میں معمولی تلخ کلامی پر درندہ صفت شخص نے تیز دھار آلے سے خاتون کی گردن کاٹ دی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں پیش آیا جہاں بے رحم شہری نے سڑک پر دکان کے باہر عورت کا گلا کاٹ دیا۔جس کے بعد اطراف میں موجود لوگوں نے مبینہ قاتل کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے  مطابق  ابتدائی تفتیش کے دوران پتا چلا کہ معمولی جھگڑے پر مذکورہ شخص طیش میں آگیا جس کے باعث اس نے خاتون کا قتل کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکان کے باہر کھڑی خاتون ڈنڈے سے اپنی حفاظت کررہی ہے ایسے میں سفاک شہری نے اپنا بیگ زمین پر رکھا جس میں سے تیز دھار آلہ نکال کر اچانک حملہ کردیا جس کے باعث خاتون  موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی تو  ارد گرد کے لوگوں نے اسے دھر لیا اور خوب تشدد کیا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حملے کے وقت قاتل نشے کی حالت میں تھا، تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر