ڈیفالٹ '' شہابِ ثاقب کی طرح ہے جو ہماری معیشت'' کی طرف بڑھ رہاہے:امریکی صدر

american president joe biden
کیپشن: american president joe biden
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : امریکی  صدر جو بائیڈن نے اپوزیشن رہنماؤں پرتنقید کرتےہوئے کہنا تھا کہ  ملکی  قرضوں کی حد بڑھانے کیلئےڈیموکریٹس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ قرضوں کی حد بڑھانے کا مقصد 18 اکتوبر کو ملک کو ممکنہ دیوالیہ کے خطرے سے بچانا ہے کیوں کہ 18 اکتوبر کو حکومت کے پاس اپنے اخراجات کے لیے رقوم ممکنہ طور پر ختم ہو جائیں گی۔

 امریکی صدر جوبائیڈن نے نیوزکانفرنس  میں ری پبلکنز کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ''اگر آپ ملک کو بچانے میں مدد نہیں کر سکتے تو راستے سےہٹ جائیں۔ اس کو تباہ نہ کریں۔''امریکی  صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ، اگر حکومت قرضوں کی وجہ سے ڈیفالٹ کرجاتی ہےتواس کےذمہ دارری پبلکنز ہوں گے۔

صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ امریکہ پہلی مرتبہ ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ ان کے بقول، اس بات کا انحصار سینیٹ میں ری پبلکن رہنما مچ میکونل پر ہے کہ وہ سینیٹ میں ڈیمو کریٹس کو اپنے طور پر قرضوں کی موجودہ حد28.5 ٹرلین ڈالر سے بڑھانے کی اجازت دیں۔

  معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ ڈیفالٹ کے امریکی اسٹاک انڈیکس اور عالمی معیشت پرسنگین نتائج مرتب ہوں گے اور ممکنہ طور پر حکومت مجبور ہو جائے کہ وہ بزرگ امریکی شہریوں کو پینشن یاحکومتی کانٹریکٹرز کووقت پر تنخواہیں نہ دے سکے۔

امریکی صدر جوبائیڈن انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ ''آسمانی آفت یا شہابِ ثاقب کی طرح ہے جو ہماری معیشت'' کی طرف بڑھ رہاہے۔ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ شرح سود بڑھے گی اور اسٹاک مالیت میں کمی آئے گی جس سے لاکھوں امریکیوں کی سرمایہ کاری پر اثر پڑے گا۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ ''میں یقین نہیں کرسکتا کہ (ڈیفالٹ) حتمی نتیجہ ہو گا کیوں کہ اس کے نتائج بہت سنگیں ہوں گے  لیکن کیا میں اس کی ضمانت دے سکتا ہوں؟ اگر میں دے سکتا تو ضرور دیتا لیکن میں یہ ضمانت نہیں دے سکتا۔''

دوسری جانب ری پبلکن رہنما مچ میکونل نے پیر کو وائٹ ہاؤس کو ایک خط لکھا ہے جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ری پبلکنز ملکی قرضے کے معاملے پر تعطل دور کرنے میں ڈیمو کریٹس کی مدد نہیں کریں گے۔ سینیٹ میں اکثریتی رہنما چک شومر نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس سینیٹ کے 100 اراکین میں سے 50 نشستوں کے ساتھ اور نائب صدر کاملا ہیرس کے ٹائی بریکنگ ووٹ سے عددی اکثریت حاصل کرتے ہوئے، ری پبلکنز کے بغیر اپنے طور پر قرضوں کی حد پر پابندی کو ختم کرنے کے خواہشمند ہیں۔

البتہ سینیٹر مچ میکونل نے ری پبلکنز کے فلیبسٹر کے حق کے استعمال سے گریز کو مسترد کردیا ہے۔ فلیبسٹر وہ طریقہ کار ہے جس میں پارلیمنٹ کے اندر کسی بھی بل کو مقررہ وقت میں منظور ہونے سے رکوانے کے لیے سیاسی جماعتیں طویل ترین دلائل کا سہارا لیتی ہیں۔ فلیبسٹر کی صورت میں ڈیموکریٹس کو کم از کم دس ری پبلکنز کی حمایت کے ساتھ ایوان میں 60 ووٹ درکار ہوں گے۔