ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتی اراکین اسمبلی کی موجیں لگ گئیں

100 % Development Funds release under the community development program
کیپشن: Pakistani Rupee
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب میں حکومتی اراکین اسمبلی پر فنڈ کی برسات تیز کردی گئی،  پنجاب کے حکومتی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے 100 فیصد ترقیاتی فنڈ جاری کردئیے گئے ۔

نئے مالی سال کے پہلے کوارٹر میں 13 ارب 66 کروڑ روپے جاری ہوئے جبکہ لاہور کے حکومتی اراکین اسمبلی کو 2 ارب 50 کروڑ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پیکج کیلئے مل گئے،  پنجاب حکومت نے اپنے حکومتی اراکین اسمبلی کی سفارشات پر کمیونٹی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 100 فیصد بجٹ جاری کردیا ہے ۔جس میں نئے مالی سال کے پہلے تین ماہ میں حکومتی و اتحادی اراکین کو 13 ارب 66 کروڑ کا ترقیاتی فنڈ جاری کردیا گیا ہے۔
 کمیونٹی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت لاہور میں حکومتی اراکین اسمبلی کے حصے میں 2 ارب 50 کروڑ روپے ملے ہیں۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت رواں سال 13 ارب 66 کروڑ کا بجٹ رکھا گیا تھا ۔یہ فنڈ براہ راست اراکین اسمبلی کے حلقوں میں خرچ ہوگا جس سے سیوریج ،روڈ سیکٹر اور گلیوں سمیت بجلی اور گیس کے عوامی فلاح کے منصوبے کام مکمل کیے جارہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer