ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عائزہ خان اور مایا علی کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

Ayeza Khan Maya Ali
کیپشن: Ayeza Khan Maya Ali
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان اور مایا علی کا برائیڈل فوٹو شوٹ  سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

ادکارہ عائزہ خان اور مایا علی دلہن بن گئیں، دونوں اداکاراؤں نے انسٹاگرام پر اپنا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ شیئر  کیا جسے صرف چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں افراد کی جانب سے پسند کیا گیا،فوٹو شوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ سفید لباس میں آنکھوں میں کاجل ڈالے اپنا جادو جگا رہی ہیں تو مایا گلابی رنگ میں نازک دلہن کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔

معروف اداکارہ مایا علی نے مایوں کی مناسبت سے کروایا گیا اپنا فوٹو شوٹ بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  شیئر کیا، تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اداکارہ نے مایوں رنگ میں ڈھلی ، نئے خواب بنتی تحریر کیا، ایک اور پوسٹ میں انہوں نے مجھے روپ چڑھا ہے سجناں کا لکھا۔

واضح رہےکہ انسٹاگرام پر عائزہ کے ایک کروڑ فولورز ہیں جبکہ مایا علی کے فالوورز کی تعداد 60 لاکھ  ہوگئی، یہ سنگ میل حاصل کرنے پر اداکارہ مایا علی نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا ہوئے کہا تھا کہ میرے مداح بہت خاص ہیں اور میں یہ خاص لمحات اپنی انسٹا فیملی کے ساتھ شیئر کرنا چاہوں گی، جس پر کمنٹ کرتے ہوئے  اداکارہ کی ایک مداح نے لکھا ہے کہ آپ کو دیکھنا ہی اصل خوشی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer