ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کےنائب امیر انتقال کرگئے

جماعت اسلامی کےنائب امیر انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) نائب امیر جماعت اسلامی و معروف اسلامی سکالر عبدالغفار عزیز  لاہور میں انتقال کرگئے،وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے   نائب امیر عبد الغفار عزیز کا انتقال ہوگیا، ان کا نماز جنازہ منصورہ میں اداکا کیاگیا،نماز جنازہ میں  صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری،پاکستان پیپلز پارٹی کے نذیر چوہدری،معروف صحافی اوریا مقبول جان،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی امیر العظیم،مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس سمیت دیگرنے شرکت کی۔جماعت اسلامی کے عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نماز جنارہ میں شامل تھی۔

نائب امیر جماعت اسلامی کی طبیعت ناساز تھی اور گزشتہ ایک سال سے وہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے،آج کی طبیعت مزید بگڑ گئی جس کی وجہ سے وہ خالق حقیقی سے جاملے،962میں پیدا ہونے والے عبد الغفار عزیز نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ لاہور میں گزارا، پسماندگان میں  بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑ کر دنیا فانی  سے کوچ کر گئے۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق  نے نائب امیر جماعت اسلامی کے انتقال پر گہرے ر نج اور افسوس کا اظہار کیا اوران کی رہا ئش  گاہ پر فاتحہ خوانی کی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer