ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریے بچ گئے ؛ مضر صحت گوشت پکڑا گیا

لاہوریے بچ گئے ؛ مضر صحت گوشت پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شیراکوٹ پولیس ناکہ پر مجاہد سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان سے مضر صحت گوشت لانے والا ملزم گرفتار کرلیا 
ملزم عطاء اللہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے مضر صحت گوشت لاہور لایا۔ 
ڈی ایس پی نے کہا گرفتار ملزم سے 300 کلو سے زائد گوشت اور پائے برآمد ہوئے۔

یہ گوشت لاہور پہنچنے تک خراب ہو چکا تھا، اگر اسے نہ روکا جاتا تو  یقیناً یہ خراب گوشت بھی کچھ غیر ذمہ دار لوگوں کے ہاتھ لگ جاتا جو اسے پکا کر شہریوں کو کھلا دیتے۔

ملزم اور برآمد شدہ سامان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا۔