ویب ڈیسک : نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے شناختی کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنادیا .
نادرا کے مطابق شہری Pak ID ویب یا موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جس کے بعد کارڈ کورئیر سروس کے ذریعے براہِ راست گھر پر موصول ہوگا۔
نادرا کا کہنا ہے کہ اس سہولت کے ذریعے شہری اپنا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں اور قطاروں میں لگنے کی زحمت سے بھی محفوظ رہیں گے۔
مزید معلومات یا آن لائن درخواست کے لیے نادرا کی ویب سائٹ www.nadra.gov.pk یا ہیلپ لائن 1777 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔