ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجاب بار کونسل انتخابات 2025 کے سلسلے میں اہم نوٹیفکیشن جاری

نجاب بار کونسل انتخابات 2025 کے سلسلے میں اہم نوٹیفکیشن جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب بار کونسل انتخابات 2025 کے سلسلے میں اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسر اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب بار کونسل الیکشن 2025 کے ووٹوں کے سیل بند بیلٹ پیکٹس کھولنے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
 نوٹیفکیشن کے مطابق، مہر بند پیکٹس امیدواروں یا ان کے مجاز ایجنٹس کی موجودگی میں کھولے جائیں گے۔ یہ عمل 6 سے 9 نومبر تک دفتر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب میں انجام پائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 6 نومبر کو بہاولپور، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن کے ووٹوں کے پیکٹس کھولے جائیں گے، 7 نومبر کو ساہیوال، سرگودھا اور فیصل آباد کے، جبکہ 8 نومبر کو گوجرانوالہ اور راولپنڈی اور 9 نومبر کو لاہور ڈویژن کے ووٹ پیکٹس کھولے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، صرف انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار یا ان کے مجاز ایجنٹ کو شرکت کی اجازت ہوگی۔مزید کہا گیا ہے کہ ہر ایجنٹ کے لیے پنجاب بار کونسل یا بار ایسوسی ایشن کا جاری کردہ شناختی کارڈ اور اصل قومی شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔

Ansa Awais

Content Writer