سٹی42:غیر قانونی ادویات کی تشہیر کیس کی سماعت چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدم دستیابی کے باعث 11 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
حکیم شہزاد اپنے بیٹے کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس میں گواہوں کو طلب کر رکھا تھا تاہم چیئرمین ڈرگ کورٹ کی چھٹی کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، تاہم آج عدالت میں پیش ہونے پر ان کے وارنٹ واپس لے لیے گئے۔