ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں سیاحت، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں؛ فیصل کریم کنڈی

خیبر پختونخوا میں سیاحت، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں؛ فیصل کریم کنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے، جسے درست سمت میں استعمال کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار فیصل کریم کنڈی نے کراچی میں منعقدہ فیوچر سمٹ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، جہاں توانائی، معدنیات، سیاحت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کرے گی۔ 

علاوہ ازیں تقریب سے دیگر مقررین اور ماہرینِ معیشت نے بھی خطاب کیا اور حکومت کی معاشی اصلاحات، سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار ترقی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔