ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف دائر درخواستیں,فریقین کو مہلت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف دائر درخواستیں,فریقین کو مہلت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف دائر درخواستیں، ہائیکورٹ نے اوگرا سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئےآئندہ سماعت تک مہلت دے دی۔
 جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل اور دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی ، درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ عوام پر معاشی بوجھ بن چکا ہے، جبکہ حکومت قیمتوں کے تعین کیلئےشفاف طریقہ کار اپنانے میں ناکام رہی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ صرف بنیادی انسانی حقوق بلکہ آئین کے آرٹیکل 9 زندگی کے حق اور آرٹیکل 38 عوامی فلاح و بہبود کی خلاف ورزی ہے۔ مؤقف کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم یا کم ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ غیر منصفانہ اقدام ہے۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

Ansa Awais

Content Writer