ویب ڈیسک :دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں 6.7 فیصد کمی کے بعد چار ماہ کی کم ترین سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق بٹ کوائن جون کے بعد پہلی بار ایک لاکھ ڈالر سے نیچے آ گیا اور اس کی قیمت 99,936 ڈالر پر پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت گزشتہ ماہ ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر تک پہنچی تھی، تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔
بٹ کوائن میں کمی کے اثرات امریکی اسٹاک مارکیٹس پر بھی پڑے، جہاں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 1.2 فیصد اور نیسڈیک میں 2 فیصد کمی ہوئی۔دیگر کرپٹو کرنسیوں میں بھی مندی رہی: ایتھیریم کی قیمت میں 10 فیصد اور ایکس آر پی کی قدر میں 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔