سابق ایم پی اے نیاز حسنین خان گشکوری کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اعلان

سابق ایم پی اے نیاز حسنین خان گشکوری کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نظریاتی کارکن و سابق ایم پی اے نیاز حسنین خان گشکوری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

 ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے   نیاز خان گشکوری 2018 میں پی پی 278 سے تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے،نیاز خان گشکوری کو استحکام پاکستان پارٹی کا ڈسٹرکٹ کوٹ ادو کا صدر منتخب کر دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی ہدایت پر سید رفاقت گیلانی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری  کر دیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  ضلع کوٹ ادو سے دیگر امیدوارں کی بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔