ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر نے آج شام 5 بجے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی اجتماع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کےرہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ آج پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی اجتماعات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہر شہر کی پی ٹی آئی کی تنظیم احتجاج کی جگہ کا اعلان خود کرے گی۔
کل پانچ بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاجی اجتماع ہوں گے. ہر شہر کی احتجاج کی جگہ کا اعلان مقامی تنظیمیں کریں گی. ان کو دکھائیں حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا. میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج میں شرکت کروں گا
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 4, 2022
اسد عمر کا یہ اعلان عمران خان کی جانب سے 28 اکتوبر کو شروع کی گئی حکومت مخالف تحریک کو ختم کرنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا تھا، عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں کہ ان کی پارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ حکومت آئندہ عام انتخابات کی تاریخ دے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ان کو دکھائیں حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا، میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج میں شرکت کروں گا۔