(ویب ڈیسک)پیٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی ہو گئی ،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نیپرا نے بنیادی بجلی ٹیرف میں 1 روپیہ 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا، نیپرا اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا، نیپرا اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 15.36 روپے ہو گئی۔
نیپرا فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہو گا، نیپرا ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر اضافہ لاگو نہیں ہو گا، نیپرا اضافے سے بجلی صارفین کو 135 ارب روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے ۔