پیٹرول مہنگا ہوتے ہی سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

social media memes
کیپشن: Memes on Petrol
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان شیخ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نئے اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے ک کہ وزیراعظم عمران خان  دیگر ممالک کے ساتھ مہنگائی کا موازنہ کرتے ہوئے معیشت کے بنیادی عناصر کو نظرانداز کرتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے ہوگئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 142 روپے 62پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 6.27روپے اضافے سے 116روپے 53پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5.72روپے اضافے سے114.07 روپے ہوگئی ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کےبعد سوشل میڈیا صارفین حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔