رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ شروع

Raiwind Tableegi Ijtema
کیپشن: Raiwind Tableegi Ijtema
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا، شرکاء نے فجر کی نماز کے بعد تلاوت قرآن پاک سمیت مختلف نوافل ادا کیے۔

رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز چار نومبر جمعرات کو نماز عصر کے بعد ہوا، اجتماع 2 مرحلوں پر مشتمل ہے، کورونا کی وجہ سے دو سال سے اجتماع محدود تعداد اور ایک ہی مرحلے میں ہو رہا تھا، پہلا مرحلہ 7 نومبر اتوار کو دعا کے ساتھ ختم ہوگا، پہلے مرحلے میں لکی مروت، کرک، بنوں، دیر، باجوڑ، چترال، پنڈی، جہلم، سرگودھا، خوشاب، بھکر اور صوبہ سندھ کے مندوبین شریک ہیں۔

پہلے مرحلے سے امیر جماعت مولانا نذرالرحمان نے اپنے خطاب میں حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا عارضی ہے امت مسلمہ کو آخرت کی تیاری کرنی چاہیے، حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی بھی ضروری ہے ، بیماروں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر کرنی چاہیے۔

 بھارت سے آئے معروف عالم دین مولانا ابراہیم دیولہ نے کہا کہ دین اسلام کے فروغ کیلئے بے لوث کام کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسرے مرحلہ کا آغاز 11 نومبر اور اختتام 14 نومبر کو ہوگا، کوہاٹ، اورکزئی، آدم خیل، مالاکنڈ، بہاولپور، لودھراں، گجرات، سیالکوٹ اور ناروال کے مندوبین شریک ہوں گے، ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے،سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 3 ڈویژنل افسران کی زیر نگرانی 9 ایس ڈی پی اوز،27 ایس ایچ اوز سمیت 02 ہزار سے زائد نفری ڈیوٹی دے رہی ہے،ایس پی ڈولفن کی زیر نگرانی 30 سے زائد پیرو اور ڈولفن کی ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔

07 پارکنگ سٹینڈ، 20 فوک لفٹرز کا بھی انتظام کیا گیا ہے، داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں، مختلف علاقوں سے آنیوالوں کیلئے مختلف راستوں کے ذریعے اجتماع گاہ پہنچنے کا راستہ مقرر کیا گیا ہے، اجتماع کے اطراف مختلف اشیاء کے اسٹال بھی سج گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer