ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے حکام کی تجاوزات کے خلاف بڑی کامیابی 

ریلوے حکام کی تجاوزات کے خلاف بڑی کامیابی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید )  بادامی باغ   ریلوے اسٹیشن لیول کراسنگ نمبر 3 پرتجاوزات کیخلاف ریلوے کا آپریشن، ساڑھے چار کروڑ مالیت کی 14  مرلہ  سے زائد کمرشل   ریلوے زمین واگزار کرا لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلوے نیلم توصیف کی ہدایت بادامی باغ ریلوے سٹیشن کے قریب ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا، 14 مرلے کمرشل اراضی واگزار کرا لی گئی۔  جس کی مالیت 4 کروڑ50 لاکھ ہے۔ آپریشن میں اسسٹنٹ انجینئر لاہور عبدالرحمان ، انسپکٹر آف ورکس لاہور نمبر 1 محمد ارشد، ایس ایچ اوریلوے پولیس لاہور ملک عرفان اشرف، اے ایس آئی شاہدرہ دانش رضا اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایس شاہد عباس ملک نے  پوری ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے گرینڈ آپریشن کیے جائیں اور ریلوے کی زمین کو واگزار کرایا جائے تاکہ ریلوے زمین کو آکشن میں ڈالا جائے اور ریلوے کی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer