پولیس گردی غریب کسان کی جان لے گئی

پولیس گردی غریب کسان کی جان لے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رامے )پولیس کی جانب سے کسانوں پر پھینکے گئے کیمیکل ملے پانی اور شیلنگ نے کسان کی جان لے لی،چئیرمین و صدر کسان اتحاد نے الزام عائد کیا ہے کہ فنانس سیکرٹری وہاڑی ملک اشفاق لنگڑیال پولیس کی جانب سےکی گئی شیلنگ سے دم توڑ گئے۔

ٹھوکرنیازبیگ پر کسان اتحاد کی جانب سے بدھ کے روز اپنے مطالبات کے حق میں سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا جارہا تھا کہ پولیس نے کسانوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی اور کیمکل ملا پانی پھینکا۔ جس سے چئیرمین کسان اتحاد چودھری انور کے مطابق وہاڑی سے تعلق رکھنے والے ملک اشفاق لنگڑیال بے ہوش ہو گئےاورانہیں طبی امداد کے لئے فوری جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج وہ دم توڑ گئے ۔

کسان اتحاد کے چیئرمین و صدرچودھری انور نے سٹی فورٹی ٹو سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک اشفاق پولیس کی شیلنگ اور کیمیکل ملا پانی سے کل ٹھوکر نیاز بیگ پر بےہوش ہوا تھا اور آج جناح اسپتال میں دم توڑ گیا ہے ۔ صدر کسان اتحاد نے وزیراعلیٰ سے سی سی پی او کو ہٹانے اور پولیس گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

دوسری جانب صدر کسان بورڈ آف پاکستان شوکت چدھڑ نے لاہور پولیس کے ہاتھوں کسان کارکن کی موت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایم ایس جناح ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اشفاق لنگڑیال کو دل کا دور پڑنے پر جناح ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں ایس کے انجیکشن لگایا لیکن اشفاق لنگڑیال جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔ آئی جی پنجاب انعام اشفاق لنگڑیال کی ہلاکت پر نوٹس لے لیا اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔  

Malik Sultan Awan

Content Writer