حسن علی: شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے ساتھ ہی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ مرغی کا گوشت دو سو بیس روپے فی کلو ہو گیا۔
شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ زندہ مرغی چار روپے کمی کے بعد ایک سو باون روپے جبکہ مرغی کا گوشت چھ روپے کمی کے بعد دو سو بیس روپے فی کلو ہو گیا جبکہ فارمی انڈے ایک سو پندرہ روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمت میں مزید کمی کرے۔