ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فراری کمپنی کی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی کی رونمائی میں چند دن باقی

فراری کمپنی کی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی کی رونمائی میں چند دن باقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اٹلی کی اسپورٹس کار ساز کمپنی فراری نے سال کے پہلے تین ماہ کے مالی نتائج میں وال اسٹریٹ کی توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور سالانہ گائیڈنس بھی برقرار رکھی ہے اور اب کمپنی اپنی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی کی رونمائی کیلئے تیار ہے۔ مڈل ایسٹ میں کشیدگی کے باوجود اس کی ترسیل متاثر نہیں ہوئی ہے۔

بزنس سے متعلق خبریں دینے والے معروف چینل سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کمپنی کی فی شیئر آمدنی 2.33 یورو (2.72 ڈالر) رہی جو کہ 2.27 یورو کی متوقع سطح سے زیادہ ہے جبکہ آمدنی 1.85 ارب یورو رہی جو اندازوں کے مطابق 1.81 ارب یورو سے زیادہ ہے۔کمپنی کی آمدنی میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جبکہ آپریٹنگ منافع اور ایڈجسٹڈ آمدنی میں بالترتیب 1.1 فیصد اور 4.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

اطالوی کمپنی فراری نے 2026 کے لیے اپنی پیشگوئی میں 7.5 ارب یورو نیٹ ریونیو اور کم از کم 2.22 ارب یورو ایڈجسٹڈ آپریٹنگ منافع کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ صنعتی فری کیش فلو 1.5 ارب یورو یا اس سے زائد رہنے کی توقع ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گاڑیوں کی ترسیل میں سالانہ بنیاد پر 4.4 فیصد کمی ہو کر 3,436 یونٹس رہ گئی جس کی وجہ کمپنی کے مطابق نئے ماڈلز کی تیاری کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے پیداوار میں عارضی کمی ہے۔کمپنی نے یہ بھی کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود اس کی ترسیل متاثر نہیں ہوئی کیونکہ اس نے مختلف خطوں میں سپلائی کو متوازن انداز میں منظم کیا۔ یہ مالی نتائج کمپنی کی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی فراری لُوچے کی 25 مئی کو متوقع رونمائی سے چند ہفتے قبل سامنے آئے ہیں۔

فراری کمپنی کے سی ای او بینیڈیٹو وِگنا کا کہنا تھا کہ فراری لُوچے کی عالمی رونمائی میں اب صرف چند دن باقی ہیں اور اس کیلئے جوش و خروش عروج پر ہے۔ یہ گاڑی جدید ٹیکنالوجی اور جذبے کا حسین امتزاج ہے جو روایت اور جدت کو یکجا کرتی ہے۔ 

اٹلی کی کمپنی فراری لوشے کو فراری کی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل کمپنی ہائبرڈ ماڈلز متعارف کرا چکی ہے لیکن مکمل طور پر بیٹری پر چلنے والی یہ اسکی پہلی بڑی پیشرفت ہے جو آٹو انڈسٹری میں بدلتے ہوئے رجحانات اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کی طرف اہم قدم سمجھی جا رہی ہے۔