ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاق سے خیبر پختونخوا کے حقوق مانگنے کی تیاری،کمیٹی تشکیل

وفاق سے خیبر پختونخوا کے حقوق مانگنے کی تیاری،کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاق سے خیبر پختونخوا کے حقوق مانگنے کی تیاری،کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ 

کمیٹی میں حکومتی و حزب اختلاف کے اراکین مشترکہ طور پر شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے آئینی و مالی حقوق پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،جس کی سربراہی سپیکر بابر سلیم سواتی کریں گے۔

وفاق سے خیبر پختونخوا کے حقوق مانگنے کے لئےبنائی گئی کمیٹی کے دیگر ممبران میں مینا خان آفریدی، آفتاب عالم، مزمل اسلم، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ خان، اکبر ایوب خان شامل ہیں ۔ 

نذیر احمد عباسی، عبدالکریم خان، آصف خان، احمد کنڈی، مولانا لطف الرحمان، ارباب محمد عثمان خان، ارباب محمد وسیم خان کےنام بھی شامل ہیں ۔