ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، جماعت اسلامی کا کفایت شعاری مہم کا آغاز

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، جماعت اسلامی کا کفایت شعاری مہم کا آغاز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں جماعت اسلامی نے پارٹی سطح پر کفایت شعاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

پارٹی قیادت کے مطابق اس مہم کے تحت جماعت کے زیر استعمال 1300 سی سی یا اس سے زائد گاڑیوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام امیر جماعت اسلامی کی ہدایات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ فروخت کی جانے والی گاڑیوں کی جگہ الیکٹرک گاڑیاں خریدی جائیں گی، جو نہ صرف کم خرچ ہوں گی بلکہ ماحول دوست بھی ثابت ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق پیٹرول اور توانائی کے موجودہ بحران کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ بھی کفایت شعاری کی پالیسی کو مزید وسعت دی جائے گی۔