زاہد چودھری :حکومت نے مزیدہسپتالوں کی پتھالوجی لیب بھی ٹھیکےپردینےکافیصلہ کر لیا۔
کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی سےمنسلک ٹیچنگ ہسپتالوں کی لیب ٹھیکےپردی جائیگی،میو ہسپتال کی پتھالوجی لیب ٹھیکے پر دینے کا عمل پہلے ہی جاری ہے،لیڈی ولنگڈن، لیڈی ایچی سن ہسپتال کی پتھالوجی لیب ٹھیکے پر دی جائے گی۔
میاں منشی ، سید مٹھا ہسپتال کی لیب ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا،یکی گیٹ اور کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کی لیب ٹھیکے پر دی جائے گی،روزانہ ہزاروں مریضوں کے ٹیسٹوں کیلئے حکومت ٹھیکیدار کو پیسے دے گی۔